کرنال، 25 ستمبر ; سماج وادی پارٹی، جنتادل یونائٹیڈ اور انڈین نیشنل لوک دل نے آج دیگر سیاسی پارٹیوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے خلاف تیسرے محاذ (تھرڈ فرنٹ) کی تشکیل کی دعوت دی۔
آج یہاں
سدبھاؤنا سمان دیوس کے موقع پر ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بہار کے وزير اعلی نتیش کمار نے کہا کہ ملک کے عوام کو مسلسل اچھے دن کا انتظار ہے، جن کا ان سے وعدہ کیا گيا تھا۔
پارلیمانی الیکشن کے بعد اقتدار کی کرسی بھی پرانی ہوگئی لیکن وہ اچھے دن اب تک نہيں آئے